بورڈ نے ریکارڈ ساز یونس خان کو خالی مبارکباد پر ٹرخا دیا

ابو ظبی:  پی سی بی نے ریکارڈ ساز یونس خان کو خالی مبارکباد پر ٹرخا دیا، انعام سے نوازنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان نے آف سپنر معین علی کو چھکا جڑ کر جاوید میانداد کا پاکستان کیلیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا لیکن اس سنگ میل کو عبور کرنے پر پی سی بی کی جانب سے کسی انعام کا اعلان کرنے کے بجائے صرف مبارکباد اور چند تعریفی جملوں کو کافی خیال کیا گیا ہے۔

دورۂ سری لنکا مکمل ہونے کے بعد ہی اس بات کا قوی امکان تھا کہ یونس خان انگلینڈ  کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ میں یہ کارنامہ سرانجام دے دینگے تاہم بورڈ کی طرف سے پذیرائی کیلیے کوئی خصوصی پروگرام تشکیل دینے یا اپنے طور پر انعامی رقم طے کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.