بنیادی شرح سود 13 سال کی کم ترین سطح پر آنے کا امکان

کراچی……..اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کر رہا ہے ۔ماہرین بنیادی شرح سود میں 1فیصد تک کمی کی توقع کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود 1 فیصد کم کرکے 8 عشاریہ5 فیصد کردی تھی۔ماہرین کے مطابق فروری میں مہنگائی کی شرح لگ بھگ 3 فیصد کے قریب آنے کے بعد بنیادی شرح سود میں مزید کمی کا امکان ہے ۔معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک اگر 1 فیصد کمی کا اعلان کرتا ہے تو بنیادی شرح سود 13 سال کی کم ترین سطح پر آجائے گی ۔رواں مالی سال شرح سود میں نمایاں کمی کیئے جانے کے باوجود نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کے حصول میں تیزی نہیں دیکھی جارہی جبکہ دوسری جانب حکومت کمرشل بینکوں سے 8 ماہ کے دوران 1 ہزار ارب روپے سے زائد قرضے لے چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.