ایان علی کے اثاثوں کی چھان بین کی جا رہی ہے،ایف بی آر

اسلام آباد……فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےترجمان شاہد حسین اسد نے کہا ہے کہ ماڈل ایان علی کے اثاثوں کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔ ایف بی آر کے ترجمان شاہد حسین اسد نے جیو نیوز کوبتایاہےکہ کسٹم اور انکم ٹیکس کے حکام ماڈل ایان علی کے اثاثوںکی چھان بین کر رہے ہیں،قانونی طور پر 10 ہزار ڈالر سے زائد باہر لے جانے کی اجازت نہیں۔ماڈل آیان علی کے انکم ٹیکس گوشوارے بھی چیک کئے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.