بنگلہ دیش :رہنما جماعت اسلامی کی سزائے موت کیخلاف اپیل مستر

محمد قمر الزمان کو جنگی جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی ، ملزم اب صرف صدر سے رحم کی اپیل کر سکتا ہے

ڈھاکہ () بنگلہ دیش کی عدالت نے جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی ۔ بنگلہ دیش کی عدالت نے جنگی جرائم میں موت کی سزا پانے والے جماعت اسلامی کے رہنما کی فائنل اپیل بھی مسترد کر دی ۔ بنگلہ دیش کی ہائی کورٹ نے محمد قمر الزمان کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ انہیں مئی دو ہزار تیرہ میں سزا سنائی گئی تھی ۔ باسٹھ سالہ محمد قمر الزماں اب صرف صدر سے رحم کی اپیل کر سکتے ہیں ۔ دو ہزار تیرہ کے بعد بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو پھانسی دی جا چکی ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.