آٹھ ماہ بعد تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی ، اجلاس میں شرکت کا اعل

یمن میں لگی آگ پر تیل ڈالنے کی بجائے اسے بجھانے کی کوشش کرنی چاہئے ، دھاندلی کیخلاف آواز بلند کریں گے :عمران خان

اسلام آباد () پاکستان بھی وہی اور اسمبلی بھی وہی ، تبدیلی آئی تو تحریک انصاف میں ، جی ہاں تحریک انصاف نے اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ۔ ارکان کو آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ عمران خان کہتے ہیں اب اپوزیشن بن کر دکھائیں گے ۔ کراچی جانے کا اعلان بھی کر دیا ۔ اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو میں فیصلے کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ عمران خان کہتے ہیں یمن میں لگی آگ پر تیل ڈالنے کے بجائے اسے بجھانے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔ پی ٹی آئی اپوزیشن بن کر دکھائے گی ۔ دھاندلی کے خلاف اسمبلی میں بھی آواز بلند کریں گے ۔ انہوں نے دو ہزار پندرہ کو الیکشن کا سال بھی قرار دیا ۔ عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے جمہوری پارٹی بننے کا سنہری موقع گنوا دیا ، این اے دو سو چھیالیس کی انتخابی مہم کیلئے خود کراچی جا رہے ہیں ، جس نے جو کرنا ہے کرلے ، برطرف ایس ایس پی محمد علی نیکو کارا سے یکجہتی ظاہر کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے ہی نڈر پولیس افسران کی ضرورت ہے ، وہ ان کی بحالی بھی کرائیں گے ۔ عمران خان نے پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کے ارکان کو بھی آئندہ اجلاسوں میں شرکت کی اجازت دے دی ۔ –

تبصرے بند ہیں.