افغان مہمان ہیں، معاہدے کے تحت پاکستان میں رہنے کا حق ہے، محمود اچکزئی

کوئٹہ:  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام پشتون افغان ہیں،ڈیورنڈ لائن کھینچی گئی توہم افغان شہری نہیں رہے مگر افغان تھے ہیں اور رہیںگے،ریاستوں کے درمیان تنازعات ہواکرتے ہیں مگر جو لوگ ان کے عوام کے درمیان کدورتیں بڑھانا چاہتے ہیں وہ سن لیں اس کے خطرناک نتائج برآمدہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پشتون وطن دریا آمو سے انڈس تک آباد ہے اس سلسلے میں شاعرمشرق علامہ محمداقبال کے اشعار بھی ہیں جس میں وہ افغان وطن سے متعلق نیل کے ساحل سے لے کر تاب خائے کاشغر تک کے الفاظ استعمال کرتے ہیں، سابق صدرپرویز مشرف سے جب پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے انگریزی میں سوال کیا تو انھوں نے افغانوں کو فریڈم فائٹرز قرار دے دیا، میرا اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ہر کارکن کی اس سلسلے میں انتہائی واضح رائے ہے کہ افغان مہمان آئے ہیں اور جب تک ان کے سلسلے میں کیاجانے والا معاہدہ برقرارہے انھیں یہاں رہنے کا حق حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.