لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جب کہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

لاہور اور گردو نواح میں آج صبح ہونے والی موسلا دھار بارش نے صوبائی دارالحکومت کا حلیہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا ہے، اچھرہ، شادمان، مسلم ٹاؤن، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، ہربنس پورہ، گڑھی شاہو، پنجاب یونی ورسٹی، رائے ونڈ روڈ، چائنا اسکیم، شاد باغ، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، فیروزپور روڈ، مصری شاہ روڈ، موریہ پل اور اعظم ٹاؤن میں سڑکیں اور انڈر پاسز ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں جب کہ کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.