Latest National, International, Sports & Business News

بنگلادیش کے نیشنل گرڈ میں خرابی سے 14 کروڑ افراد بجلی سے محروم

حکام کے مطابق بجلی کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں

بنگلادیش پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ ملک کے مشرقی حصے میں کسی جگہ ٹرانسمیشن لائن میں خرابی ہوئی۔

حکام کے مطابق اس خرابی کے باعث تمام پاور پلانٹس ٹرپ کرگئے جس کے باعث دارالحکومت ڈھاکا سمیت دیگر بڑے شہروں کے لیے بجلی منقطع ہوگئی اور 14 کروڑ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ماہرین کی جانب سے یہ تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ خرابی کہاں ہوئی اور اس کی وجہ کیا ہے، مگر بجلی کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈھاکا میں بجلی کی بحالی رات 8 بجے (بنگلادیشی وقت کے مطابق) تک ہوجائے گی۔

بنگلادیشی حکومت نے درآمدات کی لاگت میں کمی لانے کے لیے پہلے ہی ڈیزل پر چلنے والے تمام پاور پلانٹس بند کردیے تھے جس کے باعث سے بجلی کی قلت ہوگئی تھی۔

ڈیزل سے چلنے والے پلانٹس کی بندش سے بنگلادیش کو 1500 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہوا۔

تبصرے بند ہیں.