پی ٹی آئی نے پارٹی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کے معاملے پر عدالتی احکامات کے باوجود عمل نہ کیے جانے پر ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ارکان الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی پارٹی سرٹیفکیٹ شائع نہیں کیا گیا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدالتی فیصلے سے باخبر ہے، اس کے باوجود شائع نہیں کیا، عدالت کے واضح احکامات کے باوجود فریقین پی ٹی آئی کے عام انتخابات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا کارروائی کی استدعا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال کردیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.