Latest National, International, Sports & Business News

بلوچستان میں 12 مقامات پر حملے ناکام،67 دہشت گردہلاک

کوئٹہ: فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، فورسز نے بروقت کارروائی کرکے تمام ناکام بنا دیئے، 10 جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے، 67دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے، دو روز میں 99 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں یہ تمام حملے ناکام بنا دیئے ہیں، دہشت گردوں کی مزید ہلاکتوں اور نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں، تعاقب جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے انسان نما بھیڑیوں نے گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا ہے جن میں ایک خاتون کے علاوہ تین بچے بھی شامل ہیں، سکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کے تعاقب میں آپریشنز اور فضائی نگرانی جاری ہے۔خیال رہے کہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوران ہندوستانی میڈیا اور سوشل میڈیا کی فتنہ الہندوستان کی مکمل سپورٹ دونوں کے گٹھ جوڑ کو مزید واضح کرتی ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے گزشتہ 48 گھنٹوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس کے علاوہ کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 99 دہشت گرد جہنم واصل کر چکے ہیں۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بی ایل اے سے وابستہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کی جانب سے دہشت گردی کی ناقص منصوبہ بندی پر مبنی متعدد کارروائیاں کی گئیں، جنہیں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے تمام مقامات پر فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا، کئی دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور چند گھنٹوں کے اندر صورتحال پر مکمل طور پر قابو پالیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملے فتنہ الہندوستان نامی نیٹ ورک نے کیے، جو بی ایل اے کا غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد دھڑا ہے تاہم فتنہ الہندوستان سے منسلک پروپیگنڈا نیٹ ورکس اور بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے گئے دعوؤں کے برعکس یہ حملے کسی قسم کا مؤثر نتیجہ حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے، فورسز نے دہشت گردوں کا ’’ہیروف 2.0‘‘ مکمل ناکام بنا دیا۔

تبصرے بند ہیں.