Latest National, International, Sports & Business News

بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن لینے والی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے کوئی عہدے دار ائیر پورٹ نہیں پہنچا

لاہور: ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ور لڈکپ میں دوسری پوزیشن لینے کے بعد جنوبی افریقہ سے لاہور واپس پہنچ گئی ۔ علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں دوسری پوزیشن لینے کے بعد جنوبی افریقہ سے واپس پہنچی لیکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے استقبال کرنے کے لیے انتظامیہ میں سے ارکان موجود نہیں تھے ۔ اس موقع پر کپتان ذیشان عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری مجموعی طورپر کارکردگی اچھی رہی لیکن فائنل میچ میں امپائر کے غلط فیصلے ہماری ہار کا سبب بنے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے شرمندہ ہیں کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ ٹرافی کا تحفہ نہیں دے سکے ۔ –

تبصرے بند ہیں.