لاس اینجلس:
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ پر اپنے 15 سالہ بیٹے میڈاکس پر مبینہ تشدد کے بعد طلاق کے لیے 20 ستمبر 2016 کو طلاق کے لیے درخواست دی تھی جب کہ انجلینا جولی نے بچوں کی کفالت کے لیے بھی عدالت میں درخواست دے رکھی ہے۔
انجلینا جولی کی خواہش ہے کہ بچوں کی کفالت صرف ان کے حوالے کی جائے جب کہ بریڈ پٹ بچوں کی کفالت مشترکہ طور پر چاہتے ہیں۔ طلاق اور بچوں کی کفالت کے معاملے میں اب مزید ایک نیا موڑ آگیا ہے، جس سے انجلینا جولی کی بچوں کی اکیلے کفالت کرنے والی خواہش مکمل ہوتی نہیں دکھائی دے رہی۔ رپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ کے پاس انجلینا جولی کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جسے وہ انجلینا جولی کیخلاف استعمال کر سکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.