برینڈل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر ایرن برینڈل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 32 سالہ برینڈل جو کہ ایک ٹیچر بھی ہیں نے 1999 میں انگلینڈ کی طرف سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا، کیریئر کے دوران انہیں 11 ٹیسٹ، 88 ایک روزہ اور 35 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ برینڈل نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایشز سیریز میں بھی ملک کی نمائندگی کی جن میں انگلش ٹیم فتح یاب رہی تھی۔ برینڈل نے 2011 میں مینز پریمیئر کرکٹ لیگ میں شاندار سنچری سکور بنا کر پہلی خاتون کرکٹر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں برینڈل نے کہا کہ کیریئر کے دوران انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے باعث فخر ہے، یہ فیصلہ میرے لئے آسان نہیں تھا تاہم نوجوان کھلاڑیوں کیلئے جگہ خالی کی ہے تاکہ انہیں بھی ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکے، میری ہمدردیاں ہمیشہ ٹیم کے ساتھ رہیں گی اور خواہش ہے کہ ٹیم تینوں فارمیٹس میں کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھے۔

 

تبصرے بند ہیں.