برازیل میں اولمپکس کا میلا سج گیا، 205 ممالک کے 11 ہزار کھلاڑی شریک

ریو ڈی جنیرو: برازیل میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا آغاز شاندار آتش بازی سے ہوا جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے، تقریب میں دنیا کو خطرناک موسمی تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا بزازیل کے قائم مقام صدر نے مشعل جلا کر کیا، آغاز میں روایتی ڈانس اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور کئی نامور گلوکاروں نے اپنی آوازوں کا جادو بھی جگایا، افتتاحی تقریب کے موقع پر ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، گراؤنڈ کو سمندر کی شکل دی گئی جب کہ اسٹیج کو امیزون کے طور پر دکھایا گیا، افتتاحی تقریب میں درجنوں ممالک کے سربراہان نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر دنیا کو موسمیاتی تبدیلوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.