برطانوی فوجی کا قتل اسلام سے غداری ہے، کیمرون

لندن: برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے برطانوی فوجی کا قتل برطانوی طرز زندگی پر حملہ ،، اسلام اور مسلمانوں سے غداری ہے،دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔ لندن میں برطانوی فوجی کی ہلاکت سے پیدا ہونی والی صورتحال پر غور کے لئے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جدوجہد ترک نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ دہشتگردی کو شکست دے گا اور انتہا پسندی کی زہریلے پیغام کا ہر صورت مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری صرف اور صرف ان دو افراد پر عائد کی جاسکتی ہے جنہوں نے فوجی پر حملہ کیا ، کیمرون نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوا اس نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا یہ صرف برطانیہ پر حملہ نہیں تھا بلکہ اسلام سے بھی غداری ہے۔ دوسری جانب لندن کے مئیر بورس جونسن نے بھی جائے وقوعہ کو دورہ کیا جہاں انہیں واقعے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بورس جونسن کا کہنا تھا کہ وہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اسلام کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹہرانا بالکل غلط ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.