کم دام؛ فرنس آئل اور پٹرول کی کھپت میں ریکارڈ اضافہ

کراچی:  پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافے کی رفتار 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پٹرولیم انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں سال بہ سال 22 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 10 سال کے دوران کسی مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافے کی بلند ترین شرح قرار پائی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی طلب بڑھانے میں پٹرول اور فرنس آئل کی کھپت نے اہم کردار ادا کیا، گزشتہ ماہ فرنس آئل کی کھپت جولائی 2015کے مقابلے میں 28فیصد کے اضافے سے 9لاکھ 50ہزار ٹن رہی جس کی بڑی وجہ بجلی کی پیداوار کے لیے فرنس آئل کے استعمال میں اضافہ ہے، عالمی سطح پر فرنس آئل کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے ملک میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے فرنس آئل کے استعمال میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جولائی 2016 میں پٹرول کی کھپت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے،گزشتہ ماہ پٹرول کی طلب جولائی 2015سے31فیصد بڑھ کر 5 لاکھ 40ہزار ٹن تک پہنچ گئی، پٹرول کی طلب میں اضافہ قیمت میں ہونے والی کمی کا نتیجہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.