Latest National, International, Sports & Business News

بدین میں وائرس حملہ، لاکھوں ایکڑ رقبے پر فصلیں تباہ

بدین سمیت مختلف شہروں میں کھڑی فصلیں، چاول، کپاس پر وائرس کا حملہ، کروڑوں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق گولارچی، تلہار، ماتلی، ٹنڈو باگو، سیرانی، کڈھن ، نندو، کھوسکی، شادی لارج، پنگڑیواورکڑیو گھنوں میں ایک لاکھ30 ہزار ایکڑ پر کھڑی چاول اور کپاس کی فصلوں پر بیلاسٹ، پن ویڑھو، سفید مک، سائو مئلوکے حملے کی وجہ سے آباد گاروں کو کروڑوں روپوں کا نقصان ہوا۔ مہنگی ادویہ فصلوں میں لگانے کے باوجود کوئی اثر نہیں ہوا، محکمہ زراعت کی لاپرواہی ، افسران اور ملازمین آباد گاروں کو کوئی مشورہ دینے کو تیار نہیں۔ محکمے کے 108 ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔محکمہ زراعت کی جانب سے پنگڑیو اور کڑیو گھنوں میں بنائے گئے زراعت فارم کی مشینوں کو فروخت کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب تیل اور مرمت کے مد میں ہر ماہ لاکھوں روپے ہڑپ کیے جارہے ہیں۔ ضلع کے آبادگاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ زراعت کے کرپٹ افسران اور ملازمین کیخلاف تحقیقات کرائی جائے۔

تبصرے بند ہیں.