بجٹ میں 253ارب کے نئے ٹیکس لگا دئیے گئے ہیں: پرویز الٰہ

مسلم لیگ ق کے سینئر مرکزی رہنما سابق نائب وزیراعظم پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بجٹ عوام دشمن ہے ن لیگ کی تیسری بار حکومت آئی مگر انہوں نے کچھ نہیں سیکھا۔

لاہور:  چودھری پرویز الٰہی نے ایک بیان میں کہا کہ بجٹ میں کیا گیا تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ بجٹ عوام دشمن ہے 253ارب کے نئے ٹیکس لگا دئیے گئے۔ ان کا کہنا تھا حکمران دہشت گردی، پاک چین اقتصادی راہداری پر اے پی سی بلاتے ہیں معیشت پر کیوں نہیں بلاتے۔ –

تبصرے بند ہیں.