اقتصادی راہداری پر ابھی کچھ خدشات باقی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری پر بہت سے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں مگر ابھی بھی کچھ خدشات باقی ہیں۔

لاہور: () نیشنل پارٹی کی پنجاب میں تشکیل نو کے لئے لاہور میں منعقدہ پارٹی کنونشن سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے خوف کی فضا ختم کر دی ہے۔ اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کم ہوئی ہیں۔ سیاسی طور پر ڈائیلاگ سے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں تاہم متعدد عناصر کی مداخلت کا سامنا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری پر مغربی روٹ کو پہلے مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ بہت سے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں مگر ابھی بھی کچھ خدشات باقی ہیں۔ پارٹی کنونشن سے خطاب میں نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات میں دو سال میں بہت بہتری آئی ہے۔ بلوچستان سے پنجابیوں کی ٹارگٹ کلنگ مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ کنونشن میں میاں ایوب کو پنجاب کا صدر جبکہ خالد حسین کو سیکرٹری جنرل منتخب کرنے سمیت دیگر عہدیداروں کا چنائو بھی عمل میں لایا گیا۔ –

تبصرے بند ہیں.