Latest National, International, Sports & Business News

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں میں ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.