بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں۔سوشل میڈیا پر لکھے پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اب کہا ہے کہ اگر بچے ان سے ملنے کے لیے وہاں جائیں گے تو انہیں بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید کہا کہ یہ کسی جمہوریت یا ایک فعال ریاست میں نہیں ہوتا۔ یہ سیاست نہیں ذاتی انتقام ہے۔
تبصرے بند ہیں.