وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنا چاہیے مگر وہ آئیں گے نہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو بھی پتہ چلنا چاہیے کہ والد نے اس ملک سے کیا کھلواڑ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ تحریک کا حصہ بننا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا اسمبلی میں 85 فیصد سیٹیں اب بھی پی ٹی آئی کے پاس ہیں۔
تبصرے بند ہیں.