بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیئر اداکار ارون بالی جمعے کی صبح تقریباً 4.30 بجے اس دنیا سے رخصت ہوئے، عمر درازی کی وجہ سے وہ کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔
ارون بالی میں رواں سال کے شروع میں ایک غیر معمولی اعصابی بیماری Myasthenia Gravis کی تشخیص ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ اکثر اسپتال میں زیر علاج بھی رہے۔
سینیئر اداکار کے بیٹے انکش بالی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ والد کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی کیونکہ خاندان کے کچھ افراد کی امریکا سے ممبئی واپسی کا انتظار کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ارون بالی آخری بار عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اور امیتابھ بچن کی فلم گڈ بائے میں اداکاری کرتے نظر آئے۔
1942 میں پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہونے والے ارون بالی نے تھری ایڈیٹس ،پی کے،ائیرلفٹ،کیدارناتھ اور پانی پت جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
تبصرے بند ہیں.