Latest National, International, Sports & Business News

بالی وڈ اسٹارز کی پاکستان کے سیلاب پر خاموشی نے برطانوی صحافی کو حیران کر دیا

ٹوئٹر پر  تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں ہارون رشید نے کہا میرا خیال تھا کہ انسانیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن یہاں تو شاید ہی کسی بالی وڈ اسٹار نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بارے میں افسوس کا اظہار کیا ہو۔

اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سب فنکار اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ وہ کتنے مشہور ہیں اور متاثرین کے لیے ان کے آواز اُٹھانے سے کتنا فرق پڑے گا لیکن اس کے باوجود کسی ایک نے بھی آواز نہیں اٹھائی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اب تک 1300 سے زائد افراد جاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

 پاکستانی حکومت اور سیلاب زدگان کے لیے پاکستانی اداکاروں سمیت دنیا بھر سے مشہور شخصیات اور ادارے تعاون کر  رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.