بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنی دوسری میوزک البم ریلیز کردی

ممبئی: بھارتی فلموں میں اپنی بے مثال اداکاری سے شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے گووندا نے اپنی دوسری میوزک البم ’’تیرے نیناں‘‘ ریلیز کردی ہے۔ اپنے منفرد انداز سے شائقین کے چہروں پر رونقیں بکھیرنے والے اداکار گووندا نے اپنی البم ریلیز کرنے کے حوالے سے کہا کہ پہلی البم کے بعد وہ کافی مصروف رہے جس کے باعث وہ 15 برس تک اپنی کوئی البم ریلیز نہیں کرسکے تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ پہلی البم کی طرح ان کی دوسری البم بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگی۔ واضح رہے کہ گووندا کی پہلی میوزک البم 1998 میں ریلیز ہوئی تھی جسے کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.