باسط علی نے سابق کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ رسید کردیا

کراچی: 

ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ باسط علی نے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی محمود حامد کو تھپڑ ماردیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائد اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کپ کے میچ کے دوران ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ باسط علی اور سابق کرکٹر محمود حامد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات یہاں تک بڑھ گئی کہ باسط علی نے محمود حامد کو تھپڑ رسید کردیا۔

تبصرے بند ہیں.