آسٹریلوی پاور ہٹنگ کوچ شینن ینگ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو سپورٹ کم ملتی ہے اور تنقید زیادہ ہوتی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شینن ینگ نے کہا کہ لاہور میں مجھے ایک کپتان سے ملنے کی امید تھی، میں نے دو کپتانوں سے ملاقات کی، اظہر علی اور بابر اعظم سے ملاقات ہوئی۔شینن ینگ نے کہا کہ اظہر علی نے شاندار اکیڈمی بنائی ہے، بابر اعظم جیسا کھلاڑی ابھی آسٹریلیا میں ہوتا تو ہم اسے تنقید نہیں سپورٹ کر رہے ہوتے، آسٹریلیا میں بڑے پلیئر کو عزت دی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کیونکہ ورلڈ کلاس پلیئر ہے شاید اس لیے پاکستانی عوام کی توقعات بھی زیادہ ہیں۔شینن ینگ نے کہا کہ ماضی میں کئی مرتبہ کرکٹرز کے ساتھ بھارت کا دورہ کرچکا ہوں، میں نے ہمیشہ پاکستان آنا چاہا اور اب مجھے موقع ملا ہے، آسٹریلوی کرکٹرز کو پاکستان پسند ہے، کرکٹ کے لیے ایک دو دوروں کے لیے پرامید ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ اور ٹی 20کرکٹ کی وجہ سے دنیاپاور ہٹنگ کوچنگ کی طرف جا رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.