بابر اعظم ٹی ٹونٹی بلاسٹ کی تاریخ میں سمرسیٹ کیلئے بہترین کھلاڑی قرار پائے

2020ء میں دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 7 اننگز میں 36.33 کی اوسط سے 218 رنز بنائے تھے جس میں گلیمورگن کیخلاف 62 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی

سال 2022ء کے T20 لاہور- بلاسٹ سے پہلے تمام 18 کاؤنٹی کلبوں نے ڈومیسٹک ٹی 20 مقابلے میں اپنی ٹیم کے اب تک کے بہترین کھلاڑی کا تعین کرنے کے لیے مداحوں کی رائے شماری کی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو سمرسیٹ کے لیے بہترین کھلاڑی کے طور پر ووٹ دیا گیا۔ 2020ء ایڈیشن میں سمرسیٹ کی نمائندگی کرنے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 7 اننگز میں 36.33 کی اوسط سے 218 رنز بنائے تھے جس میں کارڈف میں گلیمورگن کے خلاف 62 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی۔

انگلینڈ اور ویلز میں کرکٹ کے شائقین نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے 20 سیزن کے دوران دنیا بھر سے عالمی معیار کے کھلاڑیوں کو دیکھا ہے۔ دیگر کرکٹرز جنہیں اپنی اپنی ٹیموں کے لیے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ان میں اے بی ڈی ویلیئرز، ایلکس ہیلز، جیسن رائے، معین علی، جونی بیرسٹو، روی بوپارا، کولن انگرام، جوس بٹلر، ڈیوڈ ولی اور لیوک رائٹ شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.