بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر آ گئے

دبئی: 

بابر اعظم ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں سنچری بنانے والے بابراعظم ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے، انہوں نے سیریز میں 13، 125 ناٹ آﺅٹ اور 16 رنز اسکور کیے۔ آل راﺅنڈر محمد حفیظ 88، 32 اور 81 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے بلکہ رینکنگ میں 6 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 20 میں واپسی کی راہ ہموار کی۔ عماد وسیم 8 درجے بہتری کے ساتھ 89 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.