ایک شخص کو قوم پر مسلط کرنے کی کوشش ہے‘مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازکاکہنا ہے کہ عمران خان گھر سے باہر نہیں نکلتے کیونکہ سارے کیسز اصلی ہیں ، قانون کی بالادستی کا بھاشن دینے والا پاکستان کے آئین و قانون کو کچھ نہیں سمجھتا۔راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازنے وکلا ء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور مجھ پر جھوٹے مقدمات قائم ہوئے، پاکستان میں سالوں آمریت رہی ہے، کسی منتخب وزیراعظم نے کبھی مدت پوری نہیں کی۔انہوں نےکہا کہ عدالت نے کسی ڈکٹیٹر کے سامنے کھڑے ہونے کی جرات نہیں کی، جب بھی نکالا یا دھمکایا تو منتخب وزیراعظم کو ، عدلیہ کو ایک ڈکٹیٹر کے ظلم سے بچانے کیلئے نوازشریف سامنے آیا، جج سیٹھ وقار نے مشرف جیسے ڈکٹیٹر کو سزا سنائی، سیٹھ وقار کی عدالت کو سمیٹ دیا گیا اور صفحہ ہستی سے مٹادیا گیا۔مریم نواز کاکہنا تھا کہ میں نے ٹی وی پر دیکھا عمر عطا بندیال صاحب جذباتی ہوگئے، اس وقت بھی جذبانی ہونا چاہیے تھا جب کروڑوں عوام کے منتخب وزیراعظم کو دفتر سے باہر نکالا گیا ، مسلم لیگ ن کو سچ کی بات کرنے پر چن چن کر نااہل کیا گیا، مسلم لیگ ن کو کہا گیا یا تحریک انصاف میں شامل ہوں یا پارٹی چھوڑ دیں۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے مزید کہا کہ میں 5ماہ اڈیالہ میں قید رہی ، میں 2بار سزائے موت کی چکیوں میں رہ کر آئی ہوں، میں جیل میں ایک دن نہیں روئی، ایک گیدڑ اپنے آپ کو لیڈر کہتا ہے، جب وہ گھر سے نکلتا ہے تو جنگلے والی گاڑی میں سوار ہوجاتا ہے، 150سے زائد بار اپنے والد کا ہاتھ پکڑ عدالت پیش ہوئی ، کوئی ایسی عدالت نہیں جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے چکر نہ لگائے ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب عمران خان کے راستے کی رکاوٹ تھے، آج یہ ہمیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے جوڑتے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جب ریفرنس دائر ہوا تو اس وقت حکومت عمران خان کی تھی۔انہوں نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سائفر کا جھوٹا ڈرامہ کیا، ہمیں کہا جاتا تھا جرم نہیں کیا تو تلاشی کیوں نہیں دیتے، ہم نے 5سال تلاشی دی مگر نکلا صرف اقامہ۔عمران خان اور اس کے گھر والی نے توشہ خانہ کے تحائف چوری کیے ہیں، یہ قوم سے کئی سال جھوٹ بولتے رہے، سعودی عرب سے ملنے والی گھڑیاں فروخت کی گئیں، فرح گوگی جہاز بھر کر پیسہ پاکستان لائیں ان کا کوئی پتہ نہیں ، تم بھی جانتے ہو کہ تم نے جرم کیا ہے اور تمھارے سہولت کار بھی، ایک نیا طریقہ دیکھا گیا ہے چٹکی بجاؤ اور ضمانت لو۔

تبصرے بند ہیں.