ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 218 رنز سے شکست دیدی، پانچ میچوں کی سیریز میں کینگروز کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔
ایڈیلیڈ میں ہونیوالے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے چھ وکٹ پر 247 رنز کے ساتھ آخری دن کا کھیل شروع کیا تو اس کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی اور پوری ٹیم آسٹریلیا کے 531 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 312 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔جوروٹ ستاسی اور کیون پیٹرسن تریپن رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹرسڈل نے چار اور ریان ہیرث نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔میچ میں مجموعی آٹھ وکٹیں حاصل کرنیوالے مچل جونسن بہترین کھلاڑی قرار پائے،سیریز کا تیسرا میچ تیرہ دسمبر کو پرتھ میں ہو گا
تبصرے بند ہیں.