تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایاز صادق سے شکست کے بعد انتخابی عذرداری کی درخواست جمع کرائی تھی
لاہور : لاہور کا الیکشن ٹربیونل قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 میں دھاندلی کیس کا فیصلہ سنائے گا جس میں انگھوٹوں کے نشانات کی تصدیق کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا انگھوٹوں کے نشانات کی تصدیق ضروری ہے یا نہیں ۔ اس حلقے میں قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مدمقابل تھے ۔ عمران خان نے اس حلقے میں شکست کے بعد انتخابی عذرداری کی درخواست جمع کرائی تھی
تبصرے بند ہیں.