صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹر پر ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا ارشد شریف کی موت پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے۔
عارف علوی نے ارشد شریف کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّٰہ ان کے فیملی اور فالوورز کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے‘۔
Arshad Sharif’s death Is a great loss to journalism and Pakistan.
May his soul rest in peace and may his family, which includes his followers, have the strength to bear this loss
إِنَّا لِلّهِ وانا الیہ راجعون— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 24, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ صحافی ارشد شریف کی المناک موت کی افسوسناک خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔
I am deeply saddened by the shocking news of journalist Arshad Sharif's tragic death. May Allah SWT grant him a place in Heaven. My deep condolences and prayers for the bereaved family.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 24, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی خبر پر دل خون لہو لہو ہے، ظلم حد پار کر گیا ہے !
ارشد شریف کے قتل کی خبر پر دل خون لہو لہو ہے، ظلم حد پار کر گیا ہے !
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 24, 2022
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا سارا قصور تو ارشد کا اپنا تھا، بے ضمیروں کی بستی میں ضمیر جھنجھوڑ رہا تھا۔ اب ہم سب ٹوئٹر پر شور مچائیں گے، پھر چار دن بعد ارشد کی ماں ہوگی سناٹا ہو گا اور ارشد کی دیوار پر لگی تصویر’۔
چلو آؤ ایک ایک ٹوئیٹ کرتے ہیں ارشد پر اور پھر چپ ہو جاتے ہیں۔
سارا قصور تو ارشد کا اپنا تھا۔ بے ضمیروں کی بستی میں ضمیر جھنجھوڑ رہا تھا۔
اب ہم سب ٹوئیٹر پر شور مچائیں گے پھر چار دن بعد ارشد کی ماں ہوگی سناٹا ہو گا اور ارشد کی دیوار پر لگی تصویر۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 24, 2022
خیال رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.