اینٹی کرپشن پنجاب کا بند کیسز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

کیسزکو دوبارہ ٹرائل کرنےکا فیصلہ پنجاب بھر میں بلا تفریق کیا جائےگا: مشیر وزیراعلیٰ مصدق عباسی

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر مصدق عباسی  نے پراسیکیوٹر جنرل کو بند کیسز دوبارہ کھولنے کی ہدایت کی ہے۔

مصدق عباسی نے کہا کہ 2013 سے 2022 تک تمام غیر معینہ مدت سے بند کیسز فوری کھولے جائیں گے، مدعیان کی عدم پیروی اور گواہوں کی غیر حاضری پرخارج کیسزپربھی فوراً اپیلیں دائرکی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کیسزکو دوبارہ ٹرائل کرنےکا فیصلہ پنجاب بھر میں بلا تفریق کیا جائےگا، پراسیکیوٹرز تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کیسز کو دوبارہ دائر کریں۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.