Latest National, International, Sports & Business News

ایم جی زلمی کیمپ کے لئے کرکٹ ٹرائلز کل لاہور میں ہونگے

ایم جی زلمی کیمپ مہم سے پی ایس ایل چھ کی ایمرجنگ کٹیگری کرکٹرز سامنے آئیں گے

اسلام آباد (سپو ر ٹس ڈیسک) ایم جی زلمی کیمپ کیلئے کرکٹ ٹرائلز (کل) منگل کو لاہور میں ہونگے۔ زلمی کے ترجمان نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے ٹرائلز زلمی ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور اسپن با لنگ کنسلٹنٹ ارشد خان لیں گے اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا میں جمرود، پشاور، سوات اور صوابی میں ٹرائلز منعقد ہو چکے ہیں اگلے مرحلے میں ٹرائلز منگل کو لاہور میں ٹرائلز ہوں گے۔ایم جی زلمی کیمپ مہم سے پی ایس ایل چھ کی ایمرجنگ کٹیگری کرکٹرز سامنے آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.