ایمان علی کا پنجابی فلم میں اداکاری سے انکار

لاہور: معروف اداکارہ وماڈل ایمان علی نے پنجابی فلم میں اداکاری سے انکارکردیا۔ انہیں ایک پاکستانی نژاد غیرملکی فلمساز نے اپنی پنجابی فلم میں مرکزی کردار آفرکیا تھا لیکن انھوں نے اس آفرکوٹھکراتے ہوئے اپنے مصروف شیڈول کی لمبی فہرست سے پروڈیوسرکو آگاہ کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یورپ سے تعلق رکھنے والے ایک پروڈیوسر نے پاکستان میں پنجابی فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اس سلسلہ میں انھوں نے فیشن انڈسٹری پربرسوں سے راج کرنے والے سپرماڈل اورمعروف اداکارہ ایمان علی سے رابطہ کیا۔اس موقع پر انھوں نے فلم کی کہانی اورکرداربارے ایمان علی کوبتایا لیکن ایمان نے فلم نے انکارکرتے ہوئے اپنے ٹی وی کمرشلز، فیشن شواورفلم پراجیکٹس کی لمبی تفصیلات سے فلمساز کو آگاہ کیا جس پر فلمساز کوبہت مایوسی ہوئی اورانھوں نے مرکزی کردار کے لیے کسی دوسری اداکارہ سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پروڈیوسر کی خواہش تھی کہ فلم کا مرکزی کردار ایمان علی اداکریں گی مگرگزشتہ دس برس کے دوران بننے والی پاکستانی پنجابی فلموں کے معیارکومدنظررکھتے ہوئے ایمان علی نے کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ ایمان علی کو بالی وڈ میں بھی کام کرنے کی متعدد آفرز ہیں جن میں سے ایک فلم کووہ جلد ہی سائن کرینگے

تبصرے بند ہیں.