ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کلو گرام اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا، نئی قیمت 115 روپے فی کلو مقرر، گھریلو سلنڈر 60، کمرشل 240 روپے مہنگا ہو گیا۔

اسلام آباد: (آن لائن) چیئرمین ڈسٹری بیوشن ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 115 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 5 روپے فی کلو گرام اضافے کیساتھ گھریلو سلنڈر 60 اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہو جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.