ایل پی جی مزید پانچ روپے فی کلو مہنگی کردی گئی

لاہور…… ایل پی جی مزید پانچ روپے فی کلو مہنگی کردی گئی، مجموعی طور پر دو روز کے دوران مائع پٹرولیم گیس کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ صدر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 60 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ غیر منصفانہ ہے،اوگرا اس کا نوٹس لے۔ عرفان کھوکھر نے بتایا کہ پانچ روپے فی کلو اضافے سے کراچی میں ایل پی جی 120، لاہور، گوجرانولہ، گجرات، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر اور سیال کوٹ میں 125 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ملتان، میر پور، بہاول پور، ڈیرہ غازی خان، پشاور، کوہاٹ اور بنوں میں ایل پی جی کی قیمت 130 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ اسلام آباد اور راول پنڈی میں 145 جبکہ مظفر آباد، باغ، فاٹا اور مری میں نئی قیمت 155 روپے فی کلو ہوگئی ہے

تبصرے بند ہیں.