اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان عابد قمر کا کہنا ہے کہ ایل سیز نہ کھولے جانے کی غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ یہ بات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان عابد قمر نے کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جن اشیاء کی درآمد روک کر درآمدات کم کرنا تھیں وہ بتا دی ہیں، میڈیسن امپورٹ پر پابندی نہیں ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ میڈیسن امپورٹ کرنے والے اپنے بینکوں سے رجوع کریں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان عابد قمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بینک ایل سی کھولنے سے انکار کریں تو اسٹیٹ بینک کے علم میں لائیں۔
تبصرے بند ہیں.