ایل این جی ریفرنس: شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق ایل این جی ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، احتساب عدالت اسلام آباد نے عدم پیشی پر سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری اور استثنیٰ کی درخواست دائر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ایل این جی ریفرنس میں شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.