راولپنڈی(سپیشل رپورٹر)بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے دو سپاہی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹرپر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی نور حس اور وسیم علی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس میں بھارت پوسٹ پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے 2020 میں 2333 بارایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.