ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں کمی کر دی

ٹرول پر ایک فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 6 فیصد ، لائٹ ڈیزل آئل پر جی ایس ٹی کی شرح میں 4 فیصد کمی کی گئی ہے

اسلام آباد ( ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کر دی ہے ۔ ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس 20 سے کم کرکے 19 فیصد کر دیا گیا ہے ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 34 سے کم کرکے 28 فیصد جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 17 سے کم کر کے 13فیصد کر دیا گیا ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین پر سیلز ٹیکس 17 فیصد برقرار رکھا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.