Latest National, International, Sports & Business News

ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے میں ایف آئی اےکے نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر ان کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید گھرال چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست پر 7 دسمبر کو سماعت کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.