ایشین گیمز: چار ملکوں کے سات کھلاڑی جنوبی کوریا میں لاپتا

غائب ہونے والے کھلاڑیوں میں بنگلہ دیش کا کراٹے کاز، فلسطین کا ویٹ لفٹر، سری لنکا ہاکی ٹیم کا ایک کھلاڑی اور بیچ والی بال ٹیم کا بھی ایک کھلاڑی شامل ہے۔

کراچی: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں حال میں ختم ہونے والے 17ویں ایشین گیمز کے دوران چار ملکوں کے سات کھلاڑی غائب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ ان کھلاڑیوں کے پاس 15 اکتوبر تک کا ویزا موجود ہے۔ غائب ہونے والے کھلاڑیوں میں بنگلہ دیش کا کراٹے کاز، فلسطین کا ویٹ لفٹر، سری لنکا ہاکی ٹیم کا ایک کھلاڑی اور بیچ والی بال ٹیم کا بھی ایک کھلاڑی شامل ہے۔ نیپال کے تین کھلاڑی ان کھیلوں کے دوران لاپتا ہوئے ان میں ووشو کے دو اور سیپک ٹاکرا کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.