کراچی: 29ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد سجاد بھی ٹرافی کے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئے۔
انھوں نے چین کے زاؤ ژن ٹونگ کیخلاف2 سنچری بریک کھیلتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی، آئی بی ایس ایف ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے ہانگ کانگ کے فنگ کواک وائی کو 4-3 سے شکست دیکر ٹائٹل کی جانب سفر جاری رکھا، نئے قومی چیمپئن حمزہ اکبر اور ابوصائم نے بھی راؤنڈ16 میں نشست محفوظ کرالی، پانچ غیرملکی پلیئرز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ برس کے رنراپ محمد سجاد نے چینی حریف زاؤ ژن ٹونگ کو 4-2 سے ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی، سجاد نے پہلا فریم 126کے بریک سے اپنے نام کرتے ہوئے حریف کو ابتداہی سے دباؤ کا شکار کردیا۔
اگرچہ دوسرے فریم میں چینی پلیئر نے 104-16 سے واپسی کی کوشش کی لیکن تیسرے میں بازی ایک مرتبہ پھر 84-12 سے سجاد کے ہاتھ آگئی، چوتھے فریم میں چینی کیوئسٹ نے 73-44 سے میدان مارا لیکن پانچویں فریم میں سجاد نے گیم کا دوسرا سنچری بریک134 کی صورت میںکھیل کر مقابلہ 3-2 کردیا، چھٹے اور فیصلہ کن فریم میں 73-42 کی فتح نے سجاد کو اگلے مرحلے میں پہنچادیا،میچ کے بعد
مجھے اس سے بہت زیادہ اعتماد ملا، دو سنچری بریک کھیلنے سے میری خوداعتمادی میں اضافہ ہوگیا،اگر میں اپنے کھیل کی بنیادی باتوں پر عمل پیرا رہا تو اپنے کسی اچھے دن کسی بھی حریف کو شکست دے سکتا ہوں، انھوں نے کہا کہ یہ امر بھی انتہائی خوش کن رہا کہ ایونٹ میں اب تک کا بڑا بریک میرے نام پر ہے،ٹریننگ کیمپ کے دوران بھی مجھے اپنے کھیل میں واضح بہتری محسوس ہورہی تھی ، میں ایک مرتبہ ایشین ٹائٹل جیتنے کا موقع کھوچکا لیکن اب اپنے ہی وطن میں یہ ٹائٹل جیتنا زیادہ خوشی کا باعث ہوگا۔
آصف نے ہانگ کانگ کے فنگ کواک وائی کیخلاف 94 (93)0-، 68-57، 73-53،22-87،1-116(91) اور 70-20 سے کامیابی پائی، افغانستان کی نمائندگی کرنے والے سابق پاکستانی کھلاڑی صالح محمد نے ایران کے عامر سرکوش کو4-1 سے ہرایا، تھائی لینڈ کے یوتاپوپ پاکپوج نے ایرانی حریف احسان حیدرنژاد کو 4-3 سے قابو کرلیا، چین کے وانگ یوچین نے شام کے کرام فاطیما کو اسی مارجن سے ٹھکانے لگایا، دیگر میچز میں تھائی لینڈ کے پابونارایت نے شاہد آفتاب کو 4-1 سے ہرایا، مقامی کیوئسٹ بابر مسیح نے دو میچز جیت کر اگلے مرحلے میں رسائی کا امکان برقرار رکھا۔
تبصرے بند ہیں.