ایشیا کپ ہاکی، پاکستان نے میزبان ملائشیا کو 1-4 سے شکست دے دی

ایپوہ: ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ملائشیا کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ میزبان ملائشیا سے تھا، کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بہتر کھیل کا مظاہر ہ کیا اور ایک دوسرے کے گول پر پے در پے حملے کیے ۔ پہلے ہاف کا اختتام ایک ایک گول کی برابری ہوا تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان نے ملائشیا پر مسلسل حملے جاری رکھے اور 3 مزید گول اسکور کرکے میچ میں 1-4 کی واضح برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے محمد زبیر، دلبر حسین، محمد وقاص اور شفقت رسول نے ایک ایک گول اسکور کیا اور قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کو یقینی بنادیا، پاکستان اپنا اگلا میچ چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے منگل کو کھیلے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے جاپان کو 0-7 سے زیر کیاتھا۔

تبصرے بند ہیں.