ایشیا کپ کے دفاع کیلئے بھر پور تیاری کیساتھ آئے ہیں: مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے دفاع کیلئے بھر پور تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کریں گے۔

ڈھاکہ:) پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں۔ بھارت کی ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کی غیر موجودگی میں بھی کمزور نہیں ہے۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ سیریز کھیلنے کا بہت فائدہ ہوا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ بنگلہ دیش کو ہوم گراوٴنڈ پر آسان حریف نہیں لیا جا سکتا۔ بنگلا دیش میں کھیلنے کا ہمیشہ مزہ آیا شائقین مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔ مصباح الحق نے قومی ٹیم میں شرجیل خان، صہیب مقصود، محمد طلحہ، بلاول بھٹی اور انور علی کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے احمد شہزاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں ان سے جارحانہ پُرفارمنس کی امید ہے۔

تبصرے بند ہیں.