لاہور:ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال ختم ہو گئی، متنازع ریفری پر اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور مینجر سے معافی مانگ لی۔ذرائع کے مطابق متنازع میچ ریفری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دو خطوط لکھے تھے، جس میں پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔پی سی بی کے مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے معاملے پر نظرثانی کی، جس کے بعد فریقین کے درمیان مفاہمت ہو گئی۔
تبصرے بند ہیں.