سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق نوابشاہ ائیرپورٹ سے سیلابی پانی کی نکاسی تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے اور پانی ائیر پورٹ پر جمع ہے۔
سی اے اے نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ نوابشاہ ائیرپورٹ رن وے پر تاحال کئی فٹ پانی موجود ہے جبکہ رن وے کی لائٹس بھی پانی کی وجہ سے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے سیلابی پانی کے باعث نوابشاہ ائیرپورٹ کو گزشتہ ماہ سے پروازوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.