ایشیائی اسمبلی علاقائی تعاون،ترقی کی راہ میں معاون ثابت ہو گی،نواز شریف

اسلام آباد()وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن و سلامتی چاہتے ہیں،ایشیائی اسمبلی علاقائی تعاون اور ترقی کی راہ میں معاون ہو گی۔

اسلام آباد میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ جمہوریت خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،ایشیائی ممالک سے تجارت میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پارلیمنٹ نے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا۔انھوں نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی رکن ممالک کے درمیان اعتماد سازی قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.